1 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کا بحران گفتگو کی بنیادوں پر مفاہمت آمیز طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے اور یہی راہ قومی اتحاد تک لےجائے گي۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے قاہرہ میں کہنہ مشق صحافی اور مفکر اور مصنف حسنین ہیکل سے ملاقات میں ملت شام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  شام کا بحران  حل کرنے کی واحد راہ ایسی موثر قومی گفتگو ہے جو قومی اتحاد تک پہنچادے۔ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ علاقے کے حالات کا سرچشمہ اسلامی بیداری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے جیسے تینتیس روز کی لبنان جنگ میں اور غزہ پر بائيس روز اور آٹھ روزہ صیہونی جارحیت کے دوران لبنان اور فلسطینی قوم کی حمایت کی تھی اسی طرح استقامت کی حمایت جاری رکھے گا۔ حسنین ہیکل نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دنوں کی یادوں کا تذکرہ کرتےہوئے اسلامی جمہوریہ  ایران کی بے پناہ ترقی کو سراہا۔ انہوں نے شام میں تشدد کے خاتمے اور شام کےبحران کے پرامن حل پر تاکید کی۔ حسنین ہیکل نے ایران اور مصر کے تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پر زوردیا۔
..............
/242